راجوری //پولیس نے مینڈھر میں گزشتہ روز آزادی کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں کیس درج کرتے ہوئے پانچ نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے ۔یہ نعرے بازی دفعہ 35اے کے حق میں منعقد ہوئی احتجاجی ریلی کے دوران لگائے گئے ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے بتایاکہ زیر دفعہ 124-Aاور120-Bکے تحت پولیس تھانہ مینڈھر میں ان افراد کے خلاف کیس درج کیاگیاہے جنہوں نے نعرے بازی کی ۔انہوں نے بتایاکہ ان میں سے پانچ افراد کی شناخت کی گئی ہے جن میں وسیم احمد ٹھکرو ولد مختار احمد ٹھکروساکن شوپیاں ، پرنس شرما ولد پولا ناتھ شرما ساکن گوہلد مینڈھر ، محمد نثار ولد محمد کالا ساکن منکوٹ ، طاہر عباس ولد لعل حسین ساکن سخی میدان اور نوید خان ولد محمد صدیق خان ساکن سنگیوٹ شامل ہیں جن سبھوں کوملک کے خلاف نعرے بازی پر حراست میں لیاگیاہے ۔ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ یہ ایف آئی آر ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی شکایت پر درج کیاگیاہے جبکہ ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں نعرے بازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو دیکھاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دیگر ملوثین کو بھی جلد گرفتار کیاجائے گا۔