جنگجو کی موجودگی اور فرارپر تذبذب،سی آر پی ایف اہلکار زخمی، کئی مقامات پر پتھراؤ اور شلنگ
ترال( آری پل)ترال کے آری پل علاقے میںشدید برف باری کے دوران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے جس دوران کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک رہائشی مکان زمین بوس کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہواہے ۔اس دوران جھڑپ میںزمین بوس ہوئے رہائشی مکان کے ملبے سے کوئی بھی نعش برآمد نہیں ہوئی جبکہ علاقے میں شام دیر گئے تک علاقے میں محاصرہ جاری تھا۔ جائے تصادم سے22کلو میٹر دور شیر آباد نامی ایک گاوں میںایک عام شہری کو دفنانے کے بعد لوگ واپس سوگوارکنبے کے ساتھ تعزیت کیلئے جا رہے تھے کہ اس دوران سی آر پی ایف کی ایک پارٹی نے لوگوں کو بھیڑ کو جلوس سمجھ کر ان پرآنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے۔ادھر قصبے کے مختلف مقامات پر جھڑپ میں سرگرم حزب کمانڈر کی ہلاکت کی افواہ پھیلنے کے ساتھ ہی فورسزپرشدید سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں واگڑ اور آری پل سمیت کئی مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ شام تک جا ری تھا۔ادھر قصبے میںسنیچر کے روزتیسرے روزبھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔جبکہ پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں انتظامیہ افواہ بازی کو روکنے اور امن وقانون کی صورت حال کو بحال رکھنے کے انٹرنیٹ سروس پر روک لگا دیا۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے11کلومیٹر دورتانترے محلہ آری پل میںسنیچر کے صبح 9بجے کے قریب نصف فٹ سے زیادہ برف باری کے باجود فوج کے42RRسی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے علاقے میںجنگجوئوں کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لے کر محلے کے تمام لوگوںکوگھروں سے باہر نکال کر تلاشی کارروائیاں شروع کی۔پولیس ذرائع کے مطابق جب تلاشی پارٹی شہنوازاحمد میرولدغلام محمد میرکے مکان کے صحن میں داخل ہوئی، توفورسز نے اہلکاروں نے کئی وارنگ شاٹ فائر کئے جس کے ساتھ ہی مکان میں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بری طرح زخمی ہوا جس کو علاج معالجے کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔جبکہ پارٹی میں شامل دیگر اہلکاروں نے بھی واپس شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں آری پل تحصیل لرز اٹھا ۔ذرائع نے بتایا اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کچھ مدت تک جا ری رہا۔بتایا جاتا ہے جب ابتدائی فائرنگ کے بعدمکان کے اندر سے جوابی فائر نہ ہونے کے بعددن کے ایک بجے کے قریب مکان پر گن پوڈر چھڑک کر نذر آتش کر کے دھماکوں سے اڑا دیا۔ذرائع نے بتایامکان کو اڑانے کے بعدفورسز نے ملبے سے نعشیں نکالنے کی غرض سے بلڈوز رکو استعمال میںلایا تاہم کہ کئی بار کی تلاشیوں کے بعد رات دیر گئے تک کوئی بھی نعش فورسز کو نہیں ملی ۔اسی اثنا میں قصبے میں سرگرم حزب کمانڈر عمر فیاض عرف حماد خان کے ہلاکت کی خبر پھیل گئی ،جس کے ساتھ ہی علاقے کے مختلف گائوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جھڑپ کی جگہ پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے نتیجے میںواگڈ ترال اور آری پل میں کئی مقامات پر فورسز نے نوجوانوں کو آگے جانے سے روکنے کی کوشش کی ۔عین شاہدین نے بتایا اسی کے ساتھ ہی علاقے میں فورسز اور نوجوانوںکے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو شام دیر گئے تک جا ری تھا۔ادھر مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے فورسزنے آنسوگیس اور چھروں کا استعمال کیا تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔اس دوران معلوم ہوا جس جنگجوئوں کمانڈر کی ہلاکت کہ افواہ علاقے میں پھیل گئی تھی ان کے آبائی علاقے سیر جاگیر میں شام کے وقت مساجدمیں یہ اعلان ہوا کہ حماد خان زندہ ہے ،جس کے بعد جھڑپوں کی شدت میں کمی آئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا گزشتہ کئی سال کے دوران پہلی بار کسی محاصرے میںاتنی بڑی تعداد میں فورسز کو لایا گیا تھا۔ ادھر ترال نودل اونتی پورہ روڑ پر جھڑپ سے22کلومیٹر دور مقامی لوگ ایک عام شہری کی میت کو دفنانے کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے کہ اسی اثناء وہاں سے گزرنے والی ایک سی آر پی ایف پارٹی نے تعزیت کرنے والے لوگوںکو جلوس سمجھ کران پر اندھاند آنسو گیس کے کئی گولے داغے جو بھیڑ میں گر کرزوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے ،جس کے نتیجے میں2افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا علاقے میںایک سرگرم جنگجو کمانڈر کی موجود گی کی اطلاع ملی تھی تاہم شام دیر گئے تک جھڑپ کی جگہ سے کوئی بھی نعش بر آمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا علاقے میں آخری اطلات ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھیں۔ زرائع نے بتایا علاقے کو محاصرے میں لینے سے چند منٹ قبل ہی انتظامیہ نے پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں جس میں پانپور ،اونتی پورہ،ترال وغیرہ میں افواہ بازی کو روکنے اور امن وقاون کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔جبکہ قصبے میں گزشتہ دنوں جاں بحق 3جنگجووں کی یاد میںتعزیتی ہڑتال جا ری ہے۔واضح رہے یہ ترال میںگزشتہ24گھنٹوں کے دوران دوسرامسلح تصادم ہے۔ جہاںاس سے قبل جمعرات کی صبح قصبے کے گلشن پورہ جنگل میں ایک معرکے میںحزب سے وابستہ3مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے