آرینز کالج نے اپنا 12واں یوم تاسیس منایا

 سرینگر //آرینز گروپ آف کالجز نے جمعرات کوشجر کاری مہم کے ساتھ اپنا 12 واں یوم تاسیس منایا جبکہ اس موقع پر وزیرجنگلات و ماحولیات ایس سدھیو سنگھ دھرموسوٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں ناظم سیاحت جتندر یادو نے بطور مہمان ذی وقار شمولیت کی ۔ اس موقع پر آرینز گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انشو کٹاریہ بھی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام عالم یوم ماحولیات اور آرینز گروپ آف کالجز کی 12واں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیا گیا تھا ۔ اس موقعے پر وزیر جنگلات و ماحولیات نے آرینز گروپ آف کالج کی انتظامیہ اور عملہ کو 11سال مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ آرینز گروپ نے شجر کاری مہم کا آغاز کرکے ایک انتہائی بہترین قدم اٹھایا ہے۔  انہوں نے جنگلات اور ماحولیات کو بچانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم سیاحت نے کہا کہ چندی گڑھ بھارت کا صاف و شفاف شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیات کو صاف و شفاف رکھیںتاکہ آنے والے نسل کو کسی بھی سنگین صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے تمام متعلقین، پروفیشنلوں ، ٹیم ممبران اور عملہ کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ آرینز گروپ آف کالجز میں سال 2007کو ایم بی ائے پروگرام ست آغاز کیا تھا ۔