آرمی کمانڈرکاراجوری واکھنورسیکٹرکی اگلی چوکیوں کادورہ

راجوری//آرمی کمانڈرناردرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ نے وائٹ نائٹ کارپس کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ کے ہمراہ راجوری اوراکھنورسیکٹرکی اگلی چوکیاں کادورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اورآپریشن تیاریوں کاجائزہ لیا۔دورے کے دوران آرمی کمانڈرکوفوج کے عہدیداران نے آپریشن تیاریوں اورسرحدوں پرسیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اوریہ بھی بتایاکہ وہ تمام ترچیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں اوردراندازی یادشمن کی کسی بھی کوشش کوناکام بنانے کیلئے چوکس ومتحرک ہیں۔دورے کے دوران آرمی کمانڈرنے سپاہیوں سے بات چیت کی اوران کے جذبے اورتندہی سے فرائض کی انجام دہی کیلئے ان کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر سول انتظامیہ کے ساتھ فوج کے بہترتال میل کوبھی سراہاگیا۔