راجوری//فوج کے ایس آف سپیڈ یونٹ کی جانب سے راجور ی ڈے کی مناسبت سے ’رن فار راجوری‘کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوڑ میں 770سے زائد اہلکاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی عمر کے گروپوں کے مطابق مختلف زمروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجبکہ اس دوڑ میں دو سو سے زائد خواتین و لڑکیوں نے بھی اس دوڑ میں شرکت کی ۔اس تقریب میں دفاعی اور سول معززین نے شرکت کی جس میں میجر جنرل راجیو پوری، جنرل آفیسر کمانڈنگ، 25 انفنٹری ڈویژن ،بریگیڈیئر این وی ننجنڈیشورا، کمانڈر، 25 آرٹلری بریگیڈ، دھیندر سنگھ سندھو ڈی آئی جی بی ایس ایف راجوری شامل تھے۔’رن فار فن‘ کو ریما پوری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور مختلف زمروں کے تحت میراتھن کے جیتنے والوں کو راجوری میراتھن کے تجارتی سامان کے ساتھ نقد انعام سے نوازا گیا۔میراتھن کا مقصد جسمانی فٹنس اور برداشت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے علاوہ ایڈونچر، دوستی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔