پونچھ // پونچھ میں آدھار کارڈ بنانے کے لئے درجنوں کمپیوٹر میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو تعینات کیا گیاتھاجنھوں نے گائوں گائوں اورگھر گھر جا کرآدھار کارڈوں کو آن لائن کیا لیکن اچانک ان لڑکوں کومتعلقہ محکمہ حکام نے کام سے نکال دیا ہے۔اسی سلسلہ میں آدھار کارڈ ایسوسی ایشن پونچھ کے بینر تلے گزشتہ روز پونچھ میں آدھار کارڈ آپریٹروں نے ڈاکٹر بنگلہ پونچھ میں احتجاج اور پریس کانفرنس کااہتمام کیا اس میں آپریٹروں نے ضلع بھر سے بھاریتعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر آدھار ایسوسی ایشن کے ایک سینئر رکن وسیم اکرم نے کہا کہ ہم نے آدھار کارڈ کمپنی کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے لیکن وہاں سے بھی کوئی مناسب جواب نہ ملا اگر عنقریب اس مسئلے پر سرکار نے کوئی مناسب جواب نہ دیا اور ہماری مانگوں کو پورا نہ کیاگیا تو ہم بڑے پیمانے پر ریاستی سطح پر احتجاج کریں گے۔
آدھار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پونچھ میں مظاہرہ
