آج کچھ کالج اور ہائر سکنڈری بند رہیں گے

پلوامہ +شوپیان //صوبائی انتظامیہ نے سرینگر شہر میں آج تمام کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تمام ہائی اور ہائر سکنڈری سکول کھلے رہیں گے۔شوپیان میں کالجز اور ہائر سکنڈری سکول بند رہیں گے تاہم ہائی سکول تک تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔پلوامہ قصبے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم ضلع کے دیگر علاقوں میں تعلمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔سوپور میں تمام کالجز اور ہائر سکنڈری سکول بند رہیں گے۔ڈگری کالج ہندوارہ بند رہے گا۔اننت ناگ، گاندربل اور باندی پورہ میں تمام تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے۔چاڑورہ، چرار شریف، بیروہ اور بڈگام قصبوں میں کالج اور ہائر سکنڈری سکول بند رہیں گے۔ادھرپلوامہ اور شوپیان میں اتوار کو ہلاکتوں کے خلاف تعزیتی ہڑتال کی وجہ سے تمام کارباری ادادرے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپوٹ غائب رہا ۔ مصور حسین کی ہلاکت کے خلاف قصبے میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی وجہ سے تمام طرح کے کارباری ادارے دوسرے روز بھی بند رہے ،جسکی وجہ سے قصبے  میں سناٹا چھایا رہا۔ تاہم لوگ پیدل ، نجی چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مصورحسین کے گھر تعزیت پرسی کے لئے جا رہے تھے ۔اس دوران دختران ملت کا ایک سات رکنی وفدجو پلوامہ جارہاتھا تاہم پولیس نے انہیں پلوامہ جانے سے قبل ہی گرفتار کر کے آگے جانے سے روک دیا ہے ۔ شوپیان میں 12 جنگجوؤں اور چار شہریوں کی ہلاکت کے8 روز بعد بھی ہڑتال جاری ہے۔اتوار کو آٹھویں روز بھی معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی البتہ سڑکوں پر گاڑیوں کی معمولی آمد و رفت دیکھی گئی۔ 8 دنوں کے بعد انٹرنیٹ کی ٹوجی سروس بحال کردی گئی تاہم 3g اور 4g سروس بدستور یکم اپریل سے بند ہے۔