عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے شب قدر کی تعطیل کو آج یعنی27مارچ کے بجائے 28مارچ کو کرنے کا حکم نامہ جاری کیاہے۔اس سلسلے میں عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہاگیا ہے ’’2024کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 2193-JKGAD) مورخہ29دسمبر 2024اور گورنمنٹ آرڈر نمبر 2194-JK GAD) مورخہ 29دسمبر 2024میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ اب27مارچ کی تعطیل 28مارچ کو ہو گی ‘‘۔حکم نامہ کے مطابق چونکہ 27مارچ یعنی آج شب قدر نہیں ہے ،اس لئے اب یہ چھٹی کل یعنی28مارچ جمعہ کو ہوگی اور چونکہ یہ جمعہ جمعتہ الوداع بھی ہے تو دونوں تعطیلات کو ایک ساتھ منایاجائے گا۔