بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کے روز شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیشِ نظر اس پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ بدھ کے روز شاہراہ کی ضروری مرمت کی گئی اور دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند تھی۔ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان شاہراہ پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے نہیں دیا گیا۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق آج یعنی جمعرات کیلئے شاہراہ پر دونوں طرف سے مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہ اور موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔