آبی ذخائر کا تحفظ: محکمہ سوئل کنزرویشن کی ہوکر سر میں صفائی مہم

سرینگر// بلال فرقانی//ماحول صاف اور آلودگی و کثافت سے پاک رکھنے کیلئے سوئل کنزرویشن محکمہ کی جانب سے سرینگر کے ہوکر سر میںایک مہم شروع ہوئی،جس کے دوران ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ ’آزادی کے مہا اتسو ‘کی نسبت سے اس پہل کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی بڈگام اور محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد آبی زخائر اور کو صاف رکھنے سے متعلق پیغامات کو عام کرنا تھا۔ اس موقعہ پر ضلع سوئل کنزرویشن محکمہ کی ضلعی افسر نے بتایا کہ آبی ذخائر ماحول کے توازن میں اہم رول ادا کرتے ہیں،اور آئند نسل کیلئے ان آبی ذخائر کا تحفظ لازمی ہے۔انہوں نے کا کہ ماحول کو صاف و پاک رکھنے اور اس کے رکھ رکھائو کے علاوہ آلودگی سے پاک رکھنے کی ذمہ داری سرکاری ایجنسیوں کے علاوہ عام لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سال بھر اس کوشش میں لگا رہتا ہے ک ماحول کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ ماحول کی حساسیت کو مد نظر ر رکھتے وئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر کسی کو آگے آنا چاہے۔