آئی سی ڈی ایس پروگراموں کی عمل آوری کاجائزہ

 رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر(ڈی ڈی سی )رام بن شوکت اعجازبٹ نے انٹیگریٹڈ چائلڈڈیولپمنٹ سروسز پروگراموں اورسماجی بہبودمحکمہ کی طرف سے خواتین ،بچوں ،بزرگوں اورسماج کے دیگرپسماندہ طبقوں  کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لینے کیلئے  متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹربشارت حسین ،جوکہ پروفیسرافسرآئی سی ڈی ایس بھی ہیں ، سی پی او ڈاکٹرکستوری لال ،سی ایم اوڈاکٹرسیف الدین خان، چیف ایجوکیشن افسرعبدالحمید فانی، ڈی ایس ڈبلیواو ،وحیدالرحمان ،اے ڈی پلاننگ ،گنیش کمار ،ڈپٹی سی ایم او ،ڈاکٹراقباس بٹ، سی ڈی پی اوز، سپروائزرس  اورمتعلقہ افسران واہلکاران موجودتھے۔میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع میں چلائے جارہے آنگن واڑی سنٹروں، کے جی بی وائی ، مہیلا شکتی کیندراکے کام کاج اوران میں اشیائے خوردنی کی دستیابی اورپروکیورمنٹ عمل ،لاڈلی بیٹی اوربیٹی بچائووبیٹی پڑھائو،پی ایم ایم وی وائی اورپردھان منتری پوشن یوجنا کی عمل آوری پرافسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی نے پنشن اوراسکالرشپ سکیموں جومحکمہ سماجی بہبودکے ذریعے چلائی جارہی ہیں کے سٹیٹس کابھی جائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پر ضلع سوشل ویلفیئرافسرکوہدایت دی گئی کہ وہ بچوں کے استحصال کوروکنے کیلئے انٹی گریٹیڈ چائلڈپروٹیکشن سکیم کی عمل آوری یقینی بنائیں۔قبل ازیں ضلع پروگرام افسرنے ضلع ترقیاتی کمشنرکو آئی سی ڈی ایس پروگراموں کی کارکردگی اور رواں مالی سال کی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقین کوہدایت دی کہ وہ اہداف کے حصول اورسکیموں کی عمل آوری یقینی بنانے کیلئے آپسی تال میل سے کام کریں ۔انہوں نے زوردیاکہ سماجی بہبودکی سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کوجانکاری دی جائے۔