سرینگر//سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعرات کو مرکز کے آئی اے ایس اورآئی پی ایس افسروں کے تبادلوں کے اختیارات پر قبضہ کرنے کے منصوبے کو ملک کے وفاقی ڈھانچے کے تابوت میں ایک اور کیل سے تعبیر کیا۔وہ ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کہ مرکزآئی اے ایس اورآئی پی ایس افسروں کے تبادلوں کے اختیارات ڈیپوٹیشن کے ذریعے حاصل کرنے پر غور کررہا ہے،تاکہ ریاستی حکومتوں کی منظوری لینے کوختم کیاجائے،پر اپنے ردعمل کااظہارکررہے تھے۔عمرنے ایک ٹوئٹ میں کہاِ’’وزیراعلی مودی کاردعمل کیاہوگا،اگر وزیراعظم مودی عجلت سے ان کے پولیس سربراہ اور چیف سیکریٹری کوہٹادیں گے۔جموں کشمیر نے2019میں تقرریوں کے اپنے سارے اختیارات کوکھودیا،اب لگتا ہے ملک کی باقی ریاستوں کابھی یہی حال ہوگا۔