کپوارہ//ضلع کپوارہ کے آ ئورہ ترہگام علاقہ میں قائم سو شل فارسٹری کی نرسری میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں پیڑ پودے خاکستر ہوئے ہیں ۔معلوم ہو اہے کہ منگل کو آ ئورہ علاقہ کی محکمہ سوشل فارسٹری کی نرسری میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نرسری میںدیودار کے درختوں کے علاقوں مختلف قسم کے پیڑ پودو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سینکڑوں پیڑ پودو ں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ۔بتا یا جاتا ہے کہ یہ آگ محکمہ سوشل فارسٹری کی نرسری سے محکمہ جنگلات کے کمپارٹمنٹ 8تک پھیل گئی ۔آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکارو ں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی بچائو کاروائی میں جٹ گئے ۔آخری اطلاع ملنے تک آگ پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ۔