سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری ہلاکت کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد136تک بڑھ گئی۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ خاتون آج صبح سویرے چل بسی۔
بونیار اُوڑی کی مذکورہ خاتون عارضہ قلب میں مبتلاءتھی۔
اس سے قبل دوران شب بارہمولہ اور بڈگام کے دو شہری بھی چل بسے۔