اُوڑی//شمالی کشمیر کے اُوڑی میں ہفتہ کو اُس بچے کی لاش بر آمد کی گئی جو تین روز قبل دریائے جہلم میں ڈوبنے کے لاپتہ ہوا تھا۔
بونیار اُوڑی میں23ستمبر کو ایک13سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب کر لاپتہ ہوا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ آج اُس کی لاش این ایچ پی سی ڈیم سے بر آمد کی گئی۔
بچے کی لاش ماہر غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بر آمد ہوئی ہے ۔
جاں بحق بچے کی شناخت شاہد احمد کنیال ولد نور محمد کنیال ساکن نوشیرا کے طور کی گئی ہے۔