’اُستاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا‘

کپوارہ //ایک استاد ریٹائر نہیں بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے۔ ان باتو ں کا اظہار ہائر سیکنڈری سکول وارسن کرالہ پورہ میں معروف مدرس غلام محمد میر کی سبکدوشی پر ایک الوداعی تقریب کے دوران کیا ۔معروف لیکچر ار غلام محمد میر ساکن گزریال جو جمعرات کو اپنی نوکری سے سبکدوش ہوئے کے اعزاز میں ہائر سکینڈری سکول وارسن میں ایک پر قار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد افضل لون ،پر نسپل ہائر سکینڈری سکول ہری ترہگام غلام نبی میر ،زونل ایجو کیشن آفیسر کرالہ پورہ عبدا لاحد لون کے علاوہ معزز شہریو ں اور پنچائتی نمائندوں ،چودھری قیصر اور چودھری مشتاق احمد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم بچو ں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔مقررین نے غلام محمد میر کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ماہر تعلیم اور سینئر لیکچرآر ڈاکٹر محمد افضل لون اور پر نسپل ہائر سیکنڈری سکول ہری غلام نبی میر نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم ریٹائر ہو تا ہے مگر استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا وہ اپنی نسل میں زندہ رہتا ہے اور عزت و تکریم کے ساتھ سبکدوش ہوا بہت بڑا اعزاز ہے اور غلام محمد میر جیسے مدرس معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں ۔