اوڑی//اینٹی کورپشن بیورو نے رشوت خوری کیخلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اوڑی میں ایک ولیج لیول ورکر کو گرفتار کیا۔ انسداد بدعنوانی بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی ، جس میں الزام لگایا گیا کہ بلاک پرن پیلان اْوڑی کا ولیج لیول ورکرساحل ساگر نے، PMAY (PMAY) کے تحت ایک کیس کے سلسلے میںشکایت کنندہ شخص سے 20ہزارروپے کی رشوت مانگ رہا ہے۔گاؤں بانڈی گجر بستی کے رہنے والے شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ساحل ساگر اس سے 20ہزارروپے رشوت کا تقاضا کررہا ہے اوروہ پہلے ہی 29مارچ کو 13000 روپے ادا کر چکا تھا۔اب مذکورہ ولیج لیول ورکر کو مزید 7000روپے ادا کرنے تھے جس پر وہ زور دے رہا تھا۔چنانچہ شکایت کنندہ نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے اے سی بی سے رجوع کیا۔فوری شکایت موصول ہونے پر، بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کے U/S 7کے تحت اولین طور پر جرم کا پتہ چلایا گیا۔جس کے بعدکیس زیرنمبر 11/2022P اے سی پولیس تھانہ بارہمولہ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔اینٹی کورپشن بیورو نے ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ٹیم نے ساحل ساگر، ولیج لیول ورکر، دیہی ترقی محکمہ، بلاک پرن پیلان کو شکایت کنندہ سے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔