اوڑی//اوڑی میں ایس ڈی ایم کی کرسی خالی ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔اوڑی کے سابق ایس ڈی ایم ریاض احمد ملک کا تبادلہ 18 اپریل کو عمل میں لایا گیالیکن مذکورہ افسر کی جگہ نئے ایس ڈی ایم اوڑی کو تعینات نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ تحصیلدار اوڑی کی کرسی بھی کئی مہینوں سے خالی پڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بوپندر کمار نے اس سلسلے میںبتایا کہ معاملہ پہلے سے ہی سرکار کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور امید ہے جلدی ہی ایس ڈی ایم اوڑی کی تعیناتی ہو گی۔کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج کمار دیویدی نے بتایا ’’ امید ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں اوڑی میں نئے ایس ڈی ایم کو تعینات کیا جائے گا‘‘۔