سرینگر// اوڑی میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔بونیار اوڑی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی باشندوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم اس دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔مقامی باشندوں نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔کے این ایس