اوڑی میںدراندازی مخالف آپریشن | ایک ملی ٹینٹ کی لاش بر آمد: فوج

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ// فوج نے اتوار کو کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ائوڑی میں جاری انسداد دراندازی آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، فوج کی چنار کور نے کہا: “اوڑی سیکٹر میں 22 جون کو شروع کی گئی دراندازی کے خلاف جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، آپریشنز جاری ہے۔”یہ تصادم کل شام اس وقت شروع ہوا جب فوج نے ایل او سی کے ساتھو اڑی کے گوہالن علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔فوج نے کہا”دہشت گردوں کے ایک گروپ کو سیکورٹی فورسز نے گوہالن علاقے میں کنٹرول لائن کے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ اس گروپ کو سیکورٹی فورسز نے چیلنج کیا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔