اونتی پورہ کے3نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ پیش

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے سی ٹی گروپ آف کالجز جالندھرکے ہاسٹل میں تین کشمیری نوجوانوں کے کمرے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے سے متعلق چارج شیٹ عدالت میں پیش کیا۔ابتدائی طور پر اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صدر جالندھر نے گزشتہ سال10اکتوبرکوایک کیس 166/2018درج کیاتھا۔معاملے کو بعدمیں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے ہاتھ میں لیا۔10اکتوبر کو زاہد گلزار ولدگلزاراحمدراتھرساکن اونتی پورہ، یاسر رفیق بٹ، ولدمحمدرفیق بٹ ساکن نور پورہ اونتی پورہ اورمحمدادریس شاہ ولد عبدالقیوم شاہ ساکن بہواونتی پورہ کو سی ٹی گروپ آف کالجز کے ہوسٹل کمرے سے گرفتار کیا گیاتھا۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت اُن کے قبضے سے ایک AK56،2میگزین،.30بورکی ایک پستول معہ 02میگزین اور 31زندہ کارتوس اورایک کلو آتش گیر مادہ ضبط کیا گیا۔تحقیقات کے دوران سہیل احمدبٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ ساکن نورپورہ جو یونیورسل گروپ آف انسٹیچیوشن للرومیں زیرتعلیم تھا،بھی گرفتار گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار طلباء انصار غزوہ الہند سے تعلق رکھتے تھے ۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ہتھیار اور گولہ بارود انصار غزوہ الہندکے کمانڈر کی ہدایت پر ملزموں نے جمع کیاتھا۔ان کے منصوبوں کو پولیس نے بروقت انہیں گرفتار کرکے ناکام بنایا۔