پلوامہ+کولگام// پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کے 2معاونین کو گرفتار کر کے انکی تحویل سے بارودی مواد بر آمد کیا جبکہ این آئی اے نے کولگام کے ایک اعانت کار کیخلاف اننت ناگ کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر 42آر آر اور سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران زاہد احمد لون ولد غلام رسول لون ساکن نارستان ترال اور شکیل احمد ملک عرف ابو دجانہ ولد غلام محمد ساکن نور پورہ ترال کو جیش کیساتھ وابستہ ہونے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نوجوان ملی ٹینٹوں کو پناہ، فیگر مدد، اسلحہ کی منتقلی کا کام کرتے تھے اور وہ براہ راست سر حد پار ملی ٹینٹوں کے رابطے میں تھے۔ادھر کولگام پولیس نے این آئی اے کی اننت ناگ عدالت میں ملی ٹینٹوںکے ایک ساتھی کے خلاف چارج پیش کیا ہے۔26 ستمبر220 کو کچھ نامعلوم ملی ٹینٹوں نے اننت ناگ کے بہی باغ علاقے میں ایک پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ تاہم ملی ٹینٹ اپنے اعانت کار کی مدد سے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔ واقعہ کے متعلق پولیس اسٹیشن بہی باغ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔تحقیقات کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ مارے گئے دو ملی ٹینٹ عامر احمد میر اور عامر منظور گنائی ملوث ہیں جبکہ فائر نگ کے اس واقعہ میں سہیل احمد نامی ایک اعانت کار بھی ملوث ہے جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ۔ 15 جنوری کو مذکورہ کے خلاف این آئی اے عدالت اننت ناگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قانون یو پی اے کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا۔
اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کے 2معاونین گرفتار
