سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا تاہم اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ کدلہ بل علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ داغا اور گولیاں چلائیں۔تاہم اس واقعہ میں کسی بھی فورسز اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔