اونتی پورہ میں محکمہ مال کا کام ٹھپ

اونتی پوارہ//اونتی پورہ میں مقامی سیول سوسائٹی نے احتجاجی پٹواریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرکار سے اُن کے مسائل فوری طور حل کرنے کا مطالبہ کیا۔وادی کے دیگر علاقوںکی طرح پلوامہ اور اونتی پورہ میں پٹواری مسلسل ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے محکمہ مال کا کام کاج بری طرح متاثر ہے ۔ادھر سیول سوسائٹی ممبران نے اونتی پورہ میں احتجاجی پٹواریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے سرکار سے ان کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔