سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھاری تعداد میں بارودی مواد ضبط کیا۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گڈی کھل اونتی پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد ضبط کیا گیا جس کو ایک پلاسٹک ٹینکی میں زمین کے اندرچھپایا گیا تھا۔
مذکورہ ٹینکی میں 416جلاٹین چھڑیاں جبکہ دوسری ٹینکی میں50ڈیٹو نیٹر چھپائے گئے تھے۔ڈیٹو نیٹر وں کو ماہر اہلکاروں کے ہاتھوں موقع پر ہی ناکارہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق اس ضبطی سے جنگجوﺅں کے ایک بہت بڑے حملے کو ٹالا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر126کے تحت پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔