اونتی پورہ سڑک حادثہ میں کمسن بچی لقمہ اجل

 
سری نگر//صورہ سری نگر کی ایک 2سالہ بچی آج دوپہر اونتی پورہ میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک کمسن ، جس کی شناخت طوبہ رانی دختر عبدالمجید کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق صورہ سری نگر سے ہے، ایک ویگن آرکار میں سوار تھی ، سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئی۔ 
 
یہ حادثہ اونتی پوری کے چرسو علاقے میں  نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
 
زخمی لڑکی کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے پی ایچ سی اونتی پورہ لے جایا گیا، جہاں وہ داخل ہونے کے فوراً بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
 
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا گیا ہے۔