سرینگر//سرینگرسے متصل رنگریٹ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر کے اپنا کام تمام کر دیا۔ اولڈ ایئر پورٹ رنگریٹ میں ایک فوجی اہلکار لانس نائیک اوم پرکاش نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے خود پر گولی چلائی اور زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔