عظمیٰ نیوز سروس
لیہ//Reckitt، دنیا کی معروف کنزیومرhealth and hygiene کمپنی نے ڈیٹول ہائیجین اولمپیاڈ کے دوسرے ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان کیا۔ اولمپیاڈ میں کامیاب ہونے والے 15 طلبہ اور ان کے اساتذہ کو ممبئی میں Detto بنے گا ساوتھ انڈیا سیزن 10میں نوازا گیا۔ ڈی ایچ او 2.0 کا انعقاد 4 سے 15 ستمبر 2023 تک مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ کے 10 اسکولوں میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں 500 سے زیادہ شرکاء میںپنجم درجہ کا طالب علم اسٹینزین پوزنگ کو ڈیٹول ہائیجین اولمپیاڈ کے لیے فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ Dettol ہائیجین انڈیا 2.0 نے ہندوستان کی 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں 30 ملین سے زیادہ بچوں تک رسائی حاصل کی اور انڈیا کے انتہائی دور دراز علاقوں تک کے بچوں کو بنیادی معلومات اور ہاتھ دھونے میں صحت کی حکمت سے انہیں باخبر کیا ہے۔ملک بھر کے 15 بچوں (ہر سطح سے تین بچوں) کو نقد انعامات سے نوازا گیا تھا، جس میں پہلا انعام 50,000روپے، دوسرا انعام 35,000 روپے اور تیسرا انعام 15,000روپے کا تھا۔