راجوری //اوشو دھارا سنگھ راجوری کی جانب سے آئندہ 13اکتوبر کو ایک ست سنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں متعدد مذہبی پیشوا شمولیت کریں گے۔ اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے اوشو سنگھ راجوری کے عہدیداروں نے راجوری پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست بھر سے بھاری تعداد میں عقیدتمندوں کی اس پروگرام میں شرکت ہے ، یاترا گرائونڈ میں پروگرام کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگران کے علاوہ اوشو سدھارتھ اولی جی اس پروگرام کی صدارت کریں گے جب کہ مزید کئی سکالر بھی اس موقعہ پر موجود رہیں گے۔