اودھم پور میں پراسرار دھماکہ| ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

جموں//بدھ کے روز اودھم پور ضلع کے مصروف سلاتھیہ چوک میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
 
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آج دوپہر بازار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
 
اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران ماہرین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اب تک پراسرار ہے۔
 
پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔