انڈین فرٹیلٹی سوسائٹی ’سنجیونی‘ پروجیکٹ کادوسراکیمپ حاجن میں 170بے اولاد جوڑوں کامعائنہ

 عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//خواتین میں تولیدگی صحت کوبہتربنانے کیلئے آئی ایف ایس نے پورے ملک میں ’سنجیونی‘پروجیکٹ کادوسراکیمپ شروع کیا۔وادی میں یہ کیمپ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن بانڈی پورہ میں منعقد ہوا،جس کاافتتاح ڈائریکٹرسکمزپروفیسرمحمداشرف گنائی نے کیا۔آئی ایف ایس کے اس دوسرے کیمپ میں 250صحت کارکنوں، آشاورکروں اور سرکاری ڈسپنسریوں کے کئی ڈاکٹروں،کے علاوہ170بے اولادجوڑوں نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران آئی ایف ایس کے اردوفلپ چارٹ صحت ورکروں کی جانکاری کیلئے جاری کئے گئے جن میں ماہورای صفائی،چھاتی کے سرطان کی آگہی،بچہ دانی کے نقائص اور بانجھ پن کے مفروضوں سے متعلق جانکاری درج ہے۔اس موقعہ پرانڈین فرٹیلٹی سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریٹری اور آئی ایف ایس کشمیر کے سرپرست ڈاکٹرسیدسجادحسین نے آرٹ اور سروگیسی قانون2021سے متعلق قواعد جنہیں انڈین فرٹیلٹی سوسائٹی نے مرتب کیا ہے،کو ڈسٹرکٹ آفیسربانڈی پورہ ڈاکٹر ریحانہ گلزار کو سپردکیا۔سکمزکے ڈائریکٹر پروفیسرمحمداشرف گنائی نے اپنے خطاب میں ملک کے کونوں کھدروں میں انڈین فرٹیلٹی سوسائٹی کے تعلیمی سرگرمیوں کوسراہا۔انہوں نے آئی ایف ایس کوحکومت جموں کشمیر خاص طورپرسکمزصورہ کی طرف سے ہرممکن تعاون دینے کا یقین دلایا۔