سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2024 کے لئے باوقار انڈین ایکسپریس 100 سب سے زیادہ طاقتور شخصیات کی فہرست میںنام حاصل کیا ہے۔23 ویں نمبر پر، سنہا کی شمولیت نے جموں اور کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا، اور انہیں ملک کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا ہے۔3 سال سے زیادہ عرصے تک جموں کشمیرکی قیادت کرنے کے بعد، سنہا نے عوامی مصروفیت کو خاص طور پر بڑھایا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق سنہا کی قیادت میں، موثر انتظامیہ پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس میں مقبول “عوام کی آواز” جیسے پروگرام شامل ہیں۔ مزید برآں، پوری انتظامیہ کے ساتھ باقاعدہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگز اور شکایات سیل کے ذریعے جمع کرائی گئی شکایات کے فوری حل نے موثر گورننس کے لیے ان کے عزم کو واضح کیا ہے۔