عازم جان
بانڈی پورہ //جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن بانڈی پورہ کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر کو ان کے طرز عمل کی تحقیقات تک معطل کر دیا ہے۔ ایک سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اسد اللہ نجار،کو ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری تک فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سکریٹری بھوپندر کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں مزید کہاگیاہے کہ اپنی معطلی کے دوران، مذکورہ انجینئر چیف انجینئر پی ڈبلیو(آراینڈبی) پیر پنجال کے دفتر سے منسلک رہیں گے۔انجینئر محمد حسین شاہ، انچارج ایگزیکٹیو انجینئر PMGSY بانڈی پورہ کو اضافی چارج دیا گیا۔