انٹر بلاک کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پونچھ//ضلع پونچھ کے بلاک لسانہ میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی طرف سے کروایا جارہا انٹر بلاک کرکٹ کپ گورنمنٹ ہائر سکنڈری گراؤنڈ سیڑی خواجہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس دوران سیڑی چوہانہ اے کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ 8 رنز سے جیت لیا۔یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے زیڈ پی ای او سرنکوٹ وپن کھجوریہ کی زیر نگرانی بلاک لسانہ کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول سیڑی خواجہ کے گراؤنڈ میں بلاک سطح کا کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس کپ کا فائنل پنچایت سیڑی چوہانہ اے اور پنچایت کلائی کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد سیڑی چوہانہ اے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  10 اوورز میں 67 رنز بنائے۔ کلائی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 59 پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح سیڑی چوہانی اے نے میچ 8 رنز سے جیت لیا۔پرویز ملک آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 21 رنز کی اننگز کھیلی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی ایس ایس او پونچھ چوہدری محمد قاسم کو بطور مہمان خصوصی اس موقعہ پر موجود رہے جنہوں نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ انیس احمد پی ای ٹی، وسیم اکرم پی ای ٹی، افتخار بھٹی پی ای ٹی، آر ای کے شبیر ملک، اعزاز ملک، منظور احمد لون، منظور راتھر، سجاد راتھر، چوہدری اسرار، چوہدری عرفان، جاوید اقبال، عمران فاضلی، شاہد احمد اور پرویز ملک آفریدی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔