انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول میں تقریب

سرینگر//انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول سرینگر کے طلاب اور اساتذہ نے جمعرات کودسویں جماعت کے ایک اور بیچ کو الوادع کہا ۔لڑکے اورلڑکیاں شاندار لباس میں ملبوس نظرآئے اورخوش نظرآرہے تھے۔موجودہ بیچ نے اسکول چھوڑ کرجارہے دسویں جماعت کے طلاب کی بہترین میزبانی کی ۔اس موقعہ پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی مہمان خصوصی تھیں۔اسکول کے اکیڈمک ڈائریکٹر کمال زمانی اور چیئرمین شوکت چودھری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں طلاب کوبلندیاں چھونے کی دعا دی ۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے اپنے خطاب میں بچوں کے خوشحال مستقبل اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا۔