اننت ناگ// اننت ناگ کے لاپتہ ہوئے نوجوان کی ہتھیار سمیت تصویر سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوئی ہے۔مذکورہ نوجوان کی شناخت زاہد احمد کھانڈے ولد طارق احمد کھانڈے ساکنہ ہوگام سریگفوارہ اننت ناگ کے طور ہوئی ہے ۔تصویرکے مطابق نوجوان گریجویٹ ہے اور وہ 21جون سے گھر سے لاپتہ ہے۔گھر والوں نے گمشدگی کے حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کی تھی۔ پولیس زرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر کی جانچ کی جارہی ہے۔