اننت ناگ//اننت ناگ قصبہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں6رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔پوش محلہ اننت ناگ میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے بعداذاں نزدیکی 5 رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اس بیچ آگ بجھانے والے عملہ ،مقامی لوگ ،پولیس جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے لئے کاروائی شروع کی ۔کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیاتاہم اس واردات میں غلام احمد پالہ ،شوکت احمد خان ،محمد اقبال بٹ ،منظور احمد بٹ اور فیاض احمد بٹ کے 6رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ۔محکمہ فائر سروس کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی میں محکمہ کے 7فائر ٹینڈر شامل ہوئے اور3گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔