اننت ناگ میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز

اننت ناگ//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی نشست کے اُمیدوار غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے دیوسر اور ڈورو شاہ آباد میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔اُن کے ہمراہ سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ اورسینئر پارٹی لیڈر ہلال احمد شاہ بھی تھے ۔اس موقعہ پرانہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی سطح پر کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔اُنہوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوںنے کشمیر کو اندھیرے میں دھکیلا ہے اور اب یہاں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ میر نے شاہراہ کو دو دن کیلئے بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پر نظر ثانی ہونی چاہئے ۔اُنہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ انتخابات کے دن کانگریس کے نشان پر بٹن دبائیں ۔