اننت ناگ میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری

اننت ناگ//اننت ناگ میں پٹواری ایسوسی ایشن کی ہڑتال گذشتہ 3روز سے جاری ہے ۔احتجاجی پٹواری مطالبہ کررہے ہیں کہ گرفتار کئے گئے پٹواریوں کی رہائی جلد عمل میں لائی جائے ۔ ایسوسی ایشن گزشتہ تین رو زسے مسلسل ہڑتال پر ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ گرفتار کئے گئے پٹواریوں کو فوری طور پر رہاکیاجائے ۔ پٹواریوں کی جانب سے جاری ہڑتال کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔