اننت ناگ میں ٹریڈرس کااحتجاجی جلوس

اننت ناگ//نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کو لے کر اننت ناگ میں آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن کے اہتمام سے ایک احتجاجی جلوس بر آمد ہوا ہے۔نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ نامی شہر کی دو مساجد میں معصوموں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف آل ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس ایسوسیشن اننت ناگ کے اہمتام سے ایک جلوس بر آمد ہوا ہے ۔ٹریڈرس صدر حاجی عبد الرشید ڈار،جنرل سیکریٹری سجاد حکیم نے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ا سے مسلمانوں کے خلاف پنپنے والی نفرت و عداوت کا نتیجہ قرار دیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی کو روکنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے ۔احتجاجیوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔