سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبہ میں سنیچر کو چندی گڑھ میں ایک مقامی نوجوان کو پیٹے جانے کیخلاف پُر تشدد مظاہرے ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے لالچوک اننت ناگ میں دھرنا دیا اور بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں پر حملوں کیخلاف مظاہرے کئے۔
نعرے بازی کررہے مظاہرین اُس نوجوان کی تصاویر اُٹھائے تھے جسے چندی گڑھ میں پیٹا گیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن اُنہوں نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کیا جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔
مظاہرین نے فورسز پر سنگباری کی جبکہ فورسز نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے۔
چندی گڑھ میں پٹنے والے نوجوان کی شناخت اننت ناگ کے رہنے والے محمد وقاص ملک کے طور ہوئی ہے اور وہ موہالی کالیج میں پی ٹیک کی ڈگری کا طالب علم ہے۔