اننت ناگ میں سی آر پی ایف بنکر پر حملہ

 
اننت ناگ//بدھ کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے اننت ناگ میں سی آر پی ایف پر فائرنگ کی، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
 
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اننت ناگ میں کے پی روڈ پر ایف ایم گلی کے قریب 40 بٹالین سی آر پی ایف بینکر پر فائرنگ کی، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
 
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔