سرینگر/جنوبی کشمیر میں میو نسپل کونسل اننت ناگ کے چیئر مین ، ہلال احمدشاہ کا سرکاری محافظ جمعہ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ جنگجوئوں نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے دفتر کے احاطے میں ہی پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں شاہ کا محافظ زخمی ہوگیا جس کی شناخت ارشاد احمد کے طور ہوئی ہے۔
زخمی ارشاد کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے واقعہ کے فوارً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔