عظمیٰ نیوز سروس
جموں//الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔جس میں 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہونگے۔اسی تناظر میںچیف الیکٹورل آفیسر نے جموں کشمیر کی ایک نشست اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پولنگ اس حلقے میں 7 مئی 2024 کو ہوگی۔اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں کاغذات نامزدگی امیدوار یا ان کے تجویز کنندگان میں سے کسی کے ذریعہ ریٹرننگ آفیسر(ڈپٹی کمشنر) اننت ناگ یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر(اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو)اننت ناگ کو ڈپٹی کمشنر آفیسر، اننت ناگ میں19اپریل کے بعد( عام تعطیل کے علاوہ) کسی بھی دن صبح 11:00 بجے سے 03:00 بجے کے درمیان پہنچا سکتے ہیں۔