اننت ناگ// اننت ناگ میں گزشتہ شب ہوئے تصادم میں 03 فوجی جوان اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔
جمعرات کی صبح زخمی فوجی اہلکاروں میں سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، جبکہ باقی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
آئی جی پی کشمیر، وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ رات کل 2 پاکستانی عسکریت پسند اور جیشِ محمد کے 4 مقامی عسکریت پسند مارے فورسز کے مابین دو الگ الگ تصادم میں ہلاک ہو گئے۔
اسی دوران دو ایم 4 رائفل اور چار اے کے 47 برآمد ہوئے۔