اننت ناگ //میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ نے ماڈل اسپتال ڈورو کے گیٹ پر ٹنل نصب کیا ہے تاکہ اسپتال میں داخل ہونے والے ہر شخص کو پہلے انفیکشن سے صاف کیا جائے ۔یہاںتعینات عملہ اسپتال میں داخل یا واپس آنے والے ہر شخص کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات لگاتے ہیں ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ چیئرمین محمد اقبال نے قصبہ ڈورو ویری ناگ کے ہر گلی کوچے میں جراثیم کش ادویات کا سلسلہ کئی روز تک جاری رکھا ۔