انسداد تجاوزات مہم

سری نگر// ضلع انتظامیہ سری نگر نے منگل کوسری نگر کے تحصیل شمالی کے چھترہامہ علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا۔انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز نے کی جو کہ لینڈمافیا کے زیر قبضہ سروے نمبر 1096 کے تحت 353 کنال اراضی کے بڑے حصے کو واگزار کرانے کے لیے موقع پر موجود رہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام حصوں میں انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی تاکہ پوری ریاست اور کاہچرائی کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی طرف سے قبضہ کو ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر قبضے میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔