’انسانی فکرسے مطابقت رکھنے والا کمپوٹر پروگرام‘

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کی جانب سے کل یہاں ایس پی کالج  میں quantum computing and articifial inteligence (’انسانی سوچ سے مطابقت رکھنے والا کمپوٹر پروگرام) کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ورکشاپ میں کلسٹر یونیورسٹی کے عملے اور دیگر کئی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شیخ جاوید احمد نے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ آگے آکر سائنسی تحقیق کو آگے لے جانے میں اپنا رول ادا کریں۔ورکشاپ کے انعقاد میں فزیکس شعبۂ کے اسسٹنٹ پروفیسر، پروفیسر گوہر حُسین بٹ اور کلسٹر یونیورسٹی کے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر محمداسلم بابا نے کلیدی رول ادا کیا۔پروگرام میں ایس پی کالج کے پرنسپل پروفیسر خورشید احمد خان اور فزیکس شعبۂ کے سربراہ غلام محمد وانی نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے پروفیسر ایم وائی پیرزادہ، پروفیسر جی ایم تبت بقال اور پروفیسر نسرین ملک بھی موجود تھیں۔پروگرام کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ پروفیسر جی ایم وانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔