سرینگر//اسلامک پولیٹکل پارٹی کے ذمہ داروں شوکت احمد خان، محمد ایوب ڈار، مظفر احمد بٹ، غلام محمد بٹ، علی محمد بٹ، علی محمد گنائی، سجاد احمد لون نے شوپیاں میں شہری ہلاکتوں اور وادی کے اطراف و اکناف میں فوجیوں کی جانب سے روا رکھی گئی ظلم و زیادتیوں کے خلاف ایک ناربل میں پُرامن ریلی منعقد کی۔ اس موقعہ پر ذمہ داران نے شوپیاں ہلاکتوں کی بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی مانگ کی۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں ہورہی بڑے پیمانے پر ظلم و زیادتیوں کے خلاف اپنی خاموشی توڑدیں تاکہ یہاں ہورہی انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو روکا جاسکے۔