سرینگر//بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کی طرف سے قانون کے طلاب کیلئے“انسانی حقوق مسائل“ پر3ہفتوں کیلئے انٹرنشپ کورس منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں اور کشمیر یونیورسٹیوں کے سربراہاں کے نام مکتوب روانہ کیا ہے۔انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) بلال نازکی نے اپنی نوعیت کی پہلی پہل شروع کرتے ہوئے آئندہ ماہ دسمبر16سے2یا3ہفتوں کیلئے یہ کورس شروع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔اس سلسلے میں جموں اور کشمیر یونیورسٹوں کے وائس چانسلروں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا گیا”انکی یونیورسٹیوں میںکوئی بھی قانون کا طالب علم اس کورس میں اگر شرکت کرنا چاہتا ہے،وہ کمیشن کے ہیڈ کوراٹر میں اولڈ اسمبلی کمپلیکس سرینگر اور ترکوٹہ نگر جموں میں اپنے شعبے کے سربراہاں کی طرف سے حمایتی مکتوب کے ہمراہ شرکت کرسکتا ہے۔